مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں بارش سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے فضل پورہ اسد ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے 2 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔
لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں بارش سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
News ID 1892219
آپ کا تبصرہ